محکمہ اطلاعات سندھ نے ڈمی اخبارات کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا، چوہتر ڈمی اور جعلی اخبارات کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔۔ اطلاعات کے مطابق جعلی اخبارات کے ڈیکلریشن منسوخی کے احکامات مشیراطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر دیئے گئے، محکمہ اطلاعات سندھ نے اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خطوط بھی ارسال کردیئے۔۔اطلاعات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ نے صوبے بھر میں اخبارات کی جانچ پڑتال، ملازمین اور ان کے دفاتر سے متعلق انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس کی تحقیقات کی روشنی میں چوہتر اخبارات کے ڈیکلریشن منسوخ کئے گئے۔۔ کمیٹی کے مطابق منسوخ اخبارات کے دفاتر تھے اور نہ ملازمین کا وجود۔۔سیکرٹری اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ جعلی روزناموں، ہفتہ روزہ، ماہانہ اور رسائل و جرائد کو بھی مرحلہ وار منسوخ کیا جائے گا
Facebook Comments