پنجاب میں 6 ہزار اخبارات کے ڈیکلیئریشن کی منسوخی ۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب غلام صغیر شاہد سے سرگودھا پریس کلب کے 17 رکنی وفد نے صدر عبدالحنان چوہدری کی قیادت میں ملاقات کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل شیخ محمد رضوان بھی موجود تھے۔وفد نے ڈائریکٹر جنرل کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں سرگودھا کے صحافیوں کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا اور صحافیوں کے لیے تربیتی کورسز منعقد کرنے بالخصوص انہیں ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں تربیت مہیا کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے صحافیوں کے وفد کو بتایا کہ ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجرا ءمیں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور کارڈحاصل کرنے والے تمام صحافیوں کا ڈیٹا ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر مہیا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے وفد کے مسائل تسلی سے سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے اپنے تمام ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے بتایا کہ ڈمی اخبارات کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ابھی تک ایسے 6 ہزار سے زائد اخبارات کے ڈیکلریشن منسوخ کروانے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کیے جا چکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں