canada shift hone par mushkilaat ka shikaar rhi

کینڈا شفٹ ہونے پر مشکلات کا شکار رہی، میشاشفیع۔۔

گلوکارہ میشا شفیع نے پاکستان سے کینیڈا منتقل ہونے پر پیش آنے والی مشکلات پر پہلی پر بات کی ہے۔اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ایک مشہور گلوکارہ اور سپر اسٹار تھیں لیکن کینیڈا میں اُنہیں اپنی شناخت بنانے کے لیے دوبارہ سے محنت کرنی پڑی۔گلوکارہ نے کینیڈا سے ایک پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے پاکستان اور بیرون ملک کی زندگیوں میں فرق سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ لاہور اور ٹورنٹو کی زندگی میں بڑا فرق ہے، ٹورنٹو کے عوام نے اُنہیں بہت محبت دی۔مشکلات پر بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ اُنہیں پاکستان جیسا مقام حاصل کرنے کے لیے ٹورنٹو میں نئے سرے سے محنت اور جدو جہد کرنی پڑی۔میشا شفیع نے اپنے اس انٹرویو کے دوران بتایا کہ اُنہیں یہ بات غلط یا بری نہیں لگی، انہوں نے اس بات کو اتنا سوچا نہیں کہ لاہور سے ٹورنٹو منتقل ہونے کے بعد اُنہیں اپنا مقام بنانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔میشا شفیع نے پاکستانی خصوصاً دیسی کھانوں سے اپنے لگاؤ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اِنہیں بیرونِ ملک تین دن تک دیسی کھانا کھانے کو نہ ملے تو وہ بیمار پڑ جاتی ہیں، ٹورنٹو میں ہوٹلوں پر بھی دیسی کھانے ملتے ہیں لیکن وہ گھریلو کھانوں کی شوقین ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دیسی کھانوں کے اپنے شوق کی وجہ سے ہی کینیڈا میں کھانا بنانا بھی سیکھ لیا ہے۔یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر نے ایک دوسرے کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔میشا اور علی ظفر میں جاری قانونی جنگ کے دوران ہی گلوکارہ چند برسوں قبل پاکستان سے مستقل بنیادوں پر کینیڈا منتقل ہو گئی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں