noon league hukoomat mein geo faide mein raha

کیمرہ مین پر تشدد کا مرکزی ملزم کراچی فرار۔۔

جیو نیوز اسلام آباد کے کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم راجہ عثمان ارشد کراچی فرار ہوگیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد کیس میں دیگر 3 ملزمان نے 4 فروری تک ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں راجہ عثمان ارشد کے علاوہ دیگر ملزمان تین ملزمان میں راجہ انصر، یاسر اور تیمور شامل ہیں۔اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ راجہ عثمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،وہ بیرسٹر فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کا بیٹا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ملزمان نے جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل کو اے ٹی سی کے احاطے میں ویڈیو بنانے پر مارا پیٹا تھا۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں