F block core committe ka taraqqiyati kamo keliye izhaar e tashkeer

کیمرہ مین پر پولیس کا تشدد، پریس کلب کا احتجاج۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہورپریس کلب کے کونسل ممبر اورایم وائی کے نیوزکے کیمرہ مین کاشف بھٹی پر تھانہ مانگامنڈی میں پولیس کی جانب سے تشدد کرنے اور حبس بے جامیں رکھنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کاشف بھٹی کوریج کے لئے مانگامنڈی تھانہ گئے تو وہاں ایس ایچ او نے انھیں کوریج کرنے سے روک دیااور تین گھنٹہ تھانہ میں قیدکردیااور تشدد کا نشانہ بنایا اوردعوی کیا کہ کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ واقعہ پر گورننگ باڈی نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے ایسے افسران کے باعث تمام ادارہ بدنام ہورہاہے لہذاپولیس کے اعلی حکام کو ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لاکر اس کا تدارک کرناچاہیے تاکہ عوام کااعتماد پولیس پر بحال ہو۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ صحافی کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرنے پر قرارواقعی کارروائی عمل میں لا ئی جائے اور صحافی کو انصاف مہیا کیاجائے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں