twenty four news ki gaari par hamla

کیمرہ مین پر پستول تاننے والے رپورٹر پر مقدمہ۔۔

اسلام آباد  میں پریس کارڈ کا ناجائز فائدہ اٹھایا جانے لگا۔ 24 نیوز کا رپورٹر عثمان خان  اپنے ساتھ پستول لیے پھرنے لگا مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سندھ ہاؤس میں  24نیوز کے رپورٹر عثمان خان  کا بول نیوز کے کیمرہ مین  عمر ڈار سے جھگڑا ہوا تو ٹوئنٹی فور نیوز  کے رپورٹر عثمان نے پستول نکال لیا۔  غصے کی حالت  عثمان سے  پستول لینے کی کوشش میں کافی دیر تک سندھ ہاؤس  میدان جنگ بنا رہا۔۔ موقع پر موجود دیگر صحافیوں نے بڑی مشکل سے پستول قبضے میں لیا۔۔اے آر وائی اسلام آباد کے کیمرہ مین فیاض احمد نے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرادیا۔۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فیاض احمد کا کہنا ہے کہ وہ سندھ ہاؤس میں سلیم مانڈوی والا کی پریس کانفرنس کورکرنے گیا تھاجہاں کیمرہ لگانے کے دوران ٹوئنٹی فور کے رپورٹرعثمان سے تلخ کلامی ہوگئی تو اس نے پستول نکال لیا۔۔ جس پر دیگر صحافیوں نے بڑی مشکل سے قابو پایا اور پھر اسے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ٹوئنٹی فور کے رپورٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔

cameraman par pistol taanne wale reporter par muqadma
cameraman par pistol taanne wale reporter par muqanes
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں