سول جج ثاقب جواد نے نجی ٹی وی چینل کےکیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے چیف سیکورٹی آفیسر عبد الشکور سمیت3گارڈز کو مدعی کے ساتھ راضی نامہ ہونے پر مقدمہ خارج کر دیا۔ ملزمان عبدالشکور ،محسن اور منصب پر پارلیمنٹ کے باہر نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج تھا۔ ملزمان کی طرف سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتا یاکہ مدعی کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے جس بناپر عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا۔
Facebook Comments