کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والا جیونیوز کا کیمرہ مین محمد ناصر آخر کار جان کی بازی ہارگیا اور منگل کے روز راولپنڈی میں چل بسا۔۔ مرحوم کے دوستوں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے دورحکومت میں اس کے گھٹنے میں چوٹ لگی تھی جو بعد میں کینسر کا روپ دھارگئی۔۔ کچھ ہفتے قبل ڈاکٹرز نے مرحوم کا علاج کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد وہ راولپنڈی پریس کلب کے ایک چھوٹے سے کمرے میں شفٹ ہوگئے تھے۔۔ آخری دنوں میں انہیں بات چیت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اور صحت بھی کافی گرگئی تھی۔۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں جب شیخ رشید نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے دورے کا دورہ کیا تو اس دوران مقامی صحافی نے ان کی توجہ ویڈیو جرنلسٹ ناصر کی بیماری کی جانب دلائی ۔ متوجہ کیے جانے پر شیخ رشید نے کینسر میں مبتلا صحافی کیلئے توہین آمیز جملے کہے۔ جس کے بعد شیخ رشید کی راولپنڈی اسلام آباد میں کوریج اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی کیمپ آفس میں داخلے پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی ۔۔ نیشنل پریس کلب کی جانب سے ملک کے دیگر پریس کلبز سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ بھی شیخ رشید پر ایک ہفتے کی پابندی عائد کریں۔پپو کا کہنا ہے کہ علاج معالجہ وقت پر نہ ہونے کے باعث کیمرہ مین چل بسا، مرحوم نے لواحقین میں ایک بیوہ اور بیٹا چھوڑا ہے۔۔
کیمرہ مین جان کی بازی ہارگیا
Facebook Comments