ڈان نیوز کے کیمرہ مین شفیق دلشاد کے چھوٹے بھائی فہیم کو اغوا کر لیا گیا۔۔کراچی کے علاقے تھانہ جیکسن میں پولیس وردی میں نوجوان کو پولیس موبائل میں اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔۔چھبیس سالہ فہیم کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا ۔۔مقدمہ تین سے چار نامعلوم ملزمان کے کے خلاف درج کیاگیا۔مدعی اور مغوی کے بھائی کے مطابق ان کے چھوٹے بھائی کوجیکسن تھانے کی حدود کے پی ٹی بلڈنگ کی گلی سے کچھ نا معلوم پولیس اہلکارصبح پولیس کی موبائل میں کو اغوا کر کے لے گئے جسکا 4 دن گزر جانے کے باوجود تاحال کچھ پتا نہ چل سکا ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نوجوان کے اغوا میں ملوث پولیس موبائل کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی ہے۔ مغوی کے بھائی اور ڈان نیوزکے کیمرہ مین کا کہنا ہے کہ ، اب صحافیوں کے اہل خانہ بھی محفوظ نہیں ، صحافیوں کو تحفظ دینے کے بجائے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے، شفیق دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ اگر ا کا بھائی کسی جرم میں ملوث ہے تو اس کی شفاف انکوائری کرائی جئے اور محمد فہیم کو متعلقہ تھانے کے سپرد کیا جائے۔۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی ایس پی آر، آئ جی سندھ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی، سے اپیل ہے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی وردی میں ملبوس اغوا کاروں سے میرے چھوٹے بھائی فہیم کو بازیاب کرایا جائے۔۔
