kp mein aaj cable operators ki hartaal

کیبل آپریٹرز کے کے الیکٹرک سے کامیاب مذاکرات۔۔

کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کی تاریں کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کیبلز کی نشریات میں خلل پڑ رہا ہے۔خالد آرائیں و دیگر نے کہا کہ کے-الیکٹرک کی جانب سے تاریں کاٹنے سے کیبل آپریٹرز کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا ہے۔کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں خالد آرائیں، غفران مجتبیٰ، عمران عابدی، اخلاق احمد اور محمد حسین پر مشتمل وفد نے کمشنر ہاؤس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی اور کے-الیکٹرک حکام سے مذاکرات کیے۔خالد آرائیں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹرز کی تاریں کاٹنے کے معاملے پر کے-الیکٹرک سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، کسی بھی قسم کے پولز کی مرمت سے پہلے کیبل آپریٹرز کو آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد کیبلز لائنز کو انڈر گراونڈز کرنے کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔خالد آرائیں نے یہ بھی کہا کہ کیبلز لائنز کی کٹنگ سے شہر بھر میں کیبلز کی نشریات متاثر ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک پر غیرقانونی اور خطرناک تاروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 7 ماہ قبل کمشنر کراچی نے کیبل آپریٹرز کو تاریں ہٹانے کا حکم دیا تھا جو نہیں مانا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں موجود کھمبوں پر لٹکی خطرناک تاریں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں