کیبل آپریٹرز پولز سے تار ہٹانے پر رضامند

کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے پولز پر غلط طریقے سے لگے کیبل کے تار ہٹائیں گے۔آئندہ ہفتے کے الیکٹرک کو تجاویز دینگے جس میں ایس او پیز طے ہونگی جس پر ہم عمل کرینگے اور کے الیکٹرک اس میں ہمارا ساتھ دے گی ۔ کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پول پر جتنے تار لگے ہوئے ہیں وہ تمام کیبل آپریٹرز کے نہیں ہیں ‘اس میں ٹیلیفون آپریٹر اور انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کرنے والوں کے تار بھی شامل ہیں‘ان کا صفایا کرنے میں ہم کے الیکٹرک کی مدد کرینگے۔ خالد آرائیں نے کہا کہ گزشتہ روز کے الیکٹرک کی جانب سے کیبل آپریٹرز کے جو وائر کاٹے گئے اس پر ہم نے احتجاج کیا، ہڑتال کی کال بھی دی تھی جوختم کردی‘ کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں