pemra ko channels ke khilaaf karrawai se rok dya gya

کیبل آپریٹرز کا پیمرا ٹیم پر حملہ،مقدمہ درج

انڈین مواد چلانے پر پیمرا ٹیم کا چھاپہ، کیبل آپریٹرز نے حملہ کردیا۔پاکستان سٹیزن پورٹل (شکایت سیل) پر شکایت موصول ہونے پر پیمرا انفورسمنٹ ٹیم نے لاہور کے نواحی علاقہ بھوپتیاں میں چھاپہ مارا جہاں پر فرقان عباس اورعرفان وغیرہ غیر قانونی کیبل نیٹ ورک پر انڈین چینلز اور انڈین مواد بذریعہ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ چلارہے تھے۔دوران کارروائی ملزمان فرقان عباس اور عرفان نے 10 سے 12افراد کے ساتھ مل کر پیمرا ٹیم پر حملہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو دی گئی جس کے بعد پولیس پارٹی ایس ایچ او چوہنگ کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی۔تھانہ چوہنگ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر2272/19 درج کرلی گئی ہے ۔ پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت کیبل نیٹ ورک پر انڈین مواد چلانا غیر قانونی ہے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں