kayi channels munafiq ke liye khole jate hein

کیبل کاٹنا مسئلے کا حل نہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے 7؍ رکنی وفد نے چیئر مین خالد آرائیں کی قیادت میں گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق ملاقات میں کیبل آپریٹرز نے اپنے مسائل بتاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شہر کی خوبصورتی میں حائل کیبلز کے گھچوں کو سمیٹ  کر انہیں بہتر طریقے سے لگائیں گے، ساتھ ساتھ غیر قانی کیبل آپریٹرز کی نشاندہی بھی کریں گے ۔ کیبل آپریٹر زنے ملاقات میں درخواست کی کہ انہیں کامن کوریڈور بنانے کی اجاز ت دی جائے جس کے اخراجات بھی وہ خود برداشت کریں گے اس ضمن میں انھیں این او سی بھی درکار ہوتی ہے اس کیلئے متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ این او سی فوری جاری کریں اور روڈ کٹنگ چارجز سے بھی انہیں مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔ گورنر سندھ نے وفد کے مسائل جلد از جلد حل کرانے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ ، کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ افراد کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل کو سنا جا سکے با الخصوص کرنٹ لگنے سے مرنے والوں کی وجوہات کی نشاندہی بھی کی جاسکے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ شہر سے کیبل آپریٹر ز کے کیبل کو کاٹنا مسئلہ کاحل نہیں کیونکہ ان وائرز کے ذریعے بینک ، اے ٹی ایم اور دیگر ذرائع ابلاغ آپس میں منسلک ہیں اس ضمن میں ہر اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں