آل پاکستان کیبل آپریٹر زایسوسی ایشن کےجنرل سیکرٹری چودھری طاہر جاوید اپنےدیگرساتھیوں رانامحمد ایوب،صفی اللہ شیخ ،لیاقت شیروانی،صالحین شیخ اور شہزاد خان کےہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ کووڈ19کوآئے دوسراسال چل رہاہے جس نےپوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ ایک سال پہلےپورےپاکستان کی کیبل انڈسٹری بری طرح سےتباہ ہوکر رہ گئی اورآج تک ایک روپیہ کی بھی ٹیکس یافیسوں کی مد میں کوئی رعایت نہیں دی گئی،ہمارے سی ڈی چینل پر کوئی بزنس نہیں آرہا گزشتہ سال چیئرمین پیمرانےمتعدد باروعدے کئےکہ فیس معاف کردی جائےگی مگربعدمیں پیمراکی یونین نے فیصلہ کروالیاکہ فیسیں دی جائیں گی مگر انسٹالمنٹ میں جوکہ سراسرزیادتی ہے۔ ابھی دودن پہلےسےپیمراپی ٹی اےکاآلہ کاربناہواہے جوکیبل آپریٹرزکےخلاف لیٹرنکال رہاہے ۔کیبل والےانٹرنیٹ سروس نہیں چلاسکتے۔چودھری طاہر جاوید نے کہاکہ پریس کانفرنس کےتوسط سےچیئرمین پیمراسے اپیل کرنا چاہتاہوں کہ پورے پاکستان میں70فیصدکیبل آپریٹرزکام توپیمراکےانڈر کررہےہیں اور ان سےہرسال کی تمام فیسیں وصول کی جارہی ہیں مگران کو دس دس سال سےلائسنس جاری نہیں کیےگئے،میری چئیرمین پیمراسےاپیل ہےکہ تمام ریجنل آفس سےان کے پینڈنگ کیسزکی لسٹ منگواکرجلد ازجلدلائسنس جاری کئےجائیں، آئی پی ٹی وی کی پالیسی واضح کی جائے،اس وقت پیمرااورکچھ ادارے چندایک بڑی کمپنیوں کےآلہ کاربنےہوئے ہیں ان کمپنیوں کو آئی پی ٹی وی اورباقی لائسنس دے دیئے گئے ہیں اورجب کیبل آپریٹرزکی باری آتی ہےتو لائسنس پر بین لگادیاگیاہے ،چودھری طاہر جاوید نےمزید کہاکہ چیئرمین پیمراسےگزارش ہےکہ جون کلوزنگ کےنام پر کیبل آپریٹروں کاشب خون مارنابند کیاجائے،ریجنل آفس سےایک آفیسرکیبل آپریٹروں کےسسٹم پر جاتے اوران کا سامان اٹھاکر لےآتے ہیں ،ان کارروائیوں کو فوری طورپر بند کیاجائے ۔
