کراچی کےک ضلع ملیر میں بزرگ صحافی کو میرٹ پر فوری انصاف دلانے کیلئے اچھی شہرت کے حامل ایس ایس پی طارق الہیٰ مستوئی اپنی ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے میدان میں آگئے متاثرہ صحافی کی مدعیت میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔۔سترسالہ بزرگ صحافی طارق سنجرانی پر حملے اور بن قاسم پولیس کی فراہمی انصاف میں عدم دلچسپی کی خبر کا ایس ایس پی ملیر نے فوری نوٹس لیا اور بن قاسم پولیس کو فوری کارروائی کے سخت احکامات دیئے۔۔واقعات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود میں واقع ملیر پریس کلب کے قریب 4 روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے بزرگ صحافی 70 سالہ طارق سنجرانی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے بن قاسم پولیس نے متاثرہ صحافی کی مدد اور اندراج مقدمہ سے گریز کیا کیونکہ طارق سنجرانی ایک عام صحافی بتایا جاتا ہے اور اثرو رسوخ کا حامل نہ ہونے پر پولیس نے اُسے مسلسل نظر انداز کیا ۔جس کے بعد جب حملے سے متعلق خبریں وائرل ہوئیں تو ایس ایس پی ملیر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بن قاسم کو میرٹ پر اندراج مقدمہ کے سخت احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی ملیر کی دلچسپی لیتے ہی بن قاسم پولیس بزرگ صحافی کے گھر پہنچی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔۔