معروف کالم نگار ہارون رشیدنے صحافی سجاد اظہر کا کالم اپنے نام سے چھاپ دیا۔تفصیلات کے مطابق ہارون رشید نے 92 نیوز کے لئے اپنے نام سے ایک کالم شائع کروایا جس کا نام تھا “ایک غیر سیاسی ٹھگ”، اس کالم میں انہوں نے پہلے چند الفاظ خود لکھے مگر اس کے بعد سجاد اظہر کا انڈیپنڈنٹ اردو میں لکھا گیا کالم ہو بہو کاپی پیسٹ کر دیا۔سجاد اظہر نے 22 اپریل کو “راولپنڈی کا نابینا ٹھگ، جس نے انگریزوں کا سر چکرا دیا” کے عنوان سے کالم لکھا تھا۔سجاد اظہر نے آج اپنے ٹوئٹر سے ہارون رشید کا کالم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، میرا کالم حرف بہ حرف ہارون الرشید نے اپنے نام سے چھاپ دیا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments