بزنس ریکارڈر نے معافی مانگ لی۔۔

 انگریزی اخباربزنس ریکارڈر کی جانب سے ایک خبر  جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتہ کے روز چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے تردیدکی گئی اور غلط خبر شائع کرنے پر معافی کا مطالبہ کیا گیا جس پر اخبا ر کی جانب سے معذرت کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بزنس ریکارڈرر کی جانب سے باضابطہ معذرت کرتے ہوئے آرٹیکل شائع کر دیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ آئی ایس پی آ ر کی جانب سے خبر کی تردید کر تے ہوئے اسے جعلی قرا ر دیا گیاہے ، ہمیں پاک فوج کے ترجمان کا موقف جانے بغیر اس خبر کی اچانک اشاعت پر افسوس ہے اور اس پر معذرت خواہ ہیں ۔اخبار کی جانب سے کہا گیاہے کہ اس خبر میں دیگر موجود دیگر گمان کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور سامنے آنے والے نتائج آئی ایس پی آر کے ساتھ شیئر کی جائیں گے جبکہ جس ملٹری ذرائع سے خبر لی گئی اس کا نام بھی سامنے لایا جائے گا جو کہ ادارے کے کوڈ آف کنڈٹ کا معاملہ ہے ۔یاد رہے کہ مقامی انگریزی اخبار کو پاک فوج کی جانب سے آرمی چیف اور چوہدری نثار کے درمیان ہونے والی بے بنیاد خبر پر نوٹس بھیجا گیا تھا جس میں غلط خبر شائع کرنے پر معذرت کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔۔

BR apology
BR apology
How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں