business recorder mein bhi corona cases samne agye

بزنس ریکارڈر میں کارکنوں کی چھانٹیاں۔۔

بزنس ریکارڈر اخبار میں کورونا بحران کی آڑ میں انتظامیہ نے چھ سب ایڈیٹر ز کو فارغ کردیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔۔پپو کے مطابق فارغ کئے جانے والے ملازمین کو کہاگیا تھا کہ کورونا کی وجہ سے آپ گھر سے کام کریں(ورک ایٹ ہوم)۔۔چنانچہ وہ لوگ ایسا ہی کررہے تھے لیکن پھر اچانک ایچ آر نے انہیں فون کرکے آگاہ کیا کہ اب ان کی ادارے کو کوئی ضرورت نہیں رہی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چھ میں سے چار نے فارغ کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔۔ دوسری جانب  پی ایف یو جے نے بزنس ریکارڈر میں چھانٹیوں اور گریجوٹی  اور واجبات روکے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔۔پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے اپنے مذمتی بیان میں بزنس ریکارڈر انتظامیہ کے اس اقدام کو غیرانسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔۔انہوں نے اخبارانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نکالے جانے والے ملازمین کے واجبات اور گریجوٹی فوری ادا کی جائے۔۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں