business community sahafion ke sath khari hai

بزنس کمیونٹی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، عون سید۔۔

ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے نو منتخب نائب صدر عون علی سید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص پشاور کے صحافیوں نے جس طرح مشکل ترین حالات کے باوجود حق و سچ کا علم بلند کیے رکھا وہ یقینی طور پر لائق تحسین ہے، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں صحافیوں کا کردار اہم ترین ہے، بزنس کمیونٹی اپنے صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں نو منتخب کابینہ کو الیکشن جیتنے کی مبارکباد دیتے ہوئے اظہار خیال کرتے کیا۔ عون علی سید نے پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک اور دیگر کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی سے منہ میٹھا کروایا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں