bushra ansari's second marriage

بشریٰ انصاری کی دوسری شادی، فیک نیوز؟؟

ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری نے معروف ٹی وی ڈائریکٹر اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی۔۔ روزنامہ حقائق کیلئے لکھی گئی اپنی سٹوری میں آمنہ کنول نے دعویٰ کیا کہ 63 سالہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پہلی شادی کی تھی ، ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری ٹیلی ویژن پروڈیوسر تھے اور دونوں کے ہاں 2 بیٹیاں بھی پیدا ہوئیں۔ کچھ عرصہ پہلے بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد بشریٰ انصاری ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کیلئے بھی اقبال کو ہی چنا ہے لیکن ان کے نئے شوہر اقبال حسین ہیں اور وہ بھی ٹیلی ویژن پروڈیوسر ہیں۔ اقبال حسین اداکارہ و مارننگ شو ہوسٹ فرح سعدیہ کے سابق شوہر ہیں، دونوں کے مابین کچھ عرصہ پہلے علیحدگی ہوئی تھی۔خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کا اعلان میڈیا میں نہیں کیا گیا تاہم ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔دوسری جانب معروف ٹی وی پروڈیوسر اقبال حسین نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ انٹرٹینمنٹ پی کے نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے کہا کہ یہ بے بنیاد ہیں۔ یہ بے بنیاد افواہ ہے اور لوگوں کو ایسی بے بنیاد خبروں پر توجہ نہیں دینی چاہیے، اس طرح کی خبریں شائع کرنے سے پہلے تصدیق کی جانی چاہیے لیکن افسوس ہے کہ ایسا ہوتا نہیں ہے۔خیال رہے کہ اقبال حسین اور بشریٰ انصاری انڈسٹری میں بعض پراجیکٹس پر مل کر کام کرچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اسماءعباس کے ساتھ مل کر ’ہمسائے ماں جائے‘ نامی میوزک ویڈیو بنائی تھی، اس ویڈیو کی ڈائریکشن کا فریضہ اقبال حسین نے سرانجام دیا تھا۔ اقبال حسین اور بشریٰ انصاری ایک اور ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ پر بھی کام کر رہے ہیں جو ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ اس ڈرامے میں بشریٰ انصاری کی بہن اسماءعباس اور بھانجی زارا نور عباس بھی نظر آئیں گی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں