karachi khulay dil se istaqbal karta hai

بشری انصاری نیوزچینلز کے سوالوں پر شدید برہم۔۔۔۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر منفی تبصرے کرنے والوں اور نیوز چینلز کے سوالوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابقبشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سے پورے ملک اور سوشل میڈیا پر آگ لگی ہوئی ہے”۔اُنہوں نے نیوز چینلز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد مجھے مختلف چینلز کی طرف سے فون کالز آئیں، میں نے جان بوجھ کر فون کال نہیں اُٹھائی لیکن اس کے باوجود مجھے نئے نئے نمبروں سے کالز آئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا”۔اداکارہ نے کہا کہ “نیوز چینلز مجھے کیوں کالز کررہے ہیں؟ کیا ثنا جاوید میری بچپن کی سہیلی ہے؟ کیا شعیب ملک میرا کلاس فیلو تھا؟ کیا میں ان دونوں کی فیملی کا حصہ ہوں؟ میں اور آپ کسی کی نجی زندگی میں بولنے والے کون ہوتے ہیں؟ میں آپ کے ان فضول سوالوں کے جواب کیوں دوں؟بشریٰ انصاری نے کہا کہ “لوگوں میں خدا کا خوف ہی نہیں ہے، شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے، اچھی بات ہے، اللہ پاک دونوں کو خوش رکھے لیکن میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ہمیں یہ حق کس نے دیا ہے کہ ہم کسی کی نجی زندگی پر سوال یا تبصرے کریں؟اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ملک کا مہنگائی اور بےروزگاری سے بُرا حال ہے، پوری دُنیا مشکل میں ہے، پاکستان میں الیکشن نہیں ہورہے، اداکار طلعت حسین شدید بیمار ہیں، اس سب کی کسی میڈیا چینل کو پرواہ نہیں، ہمارے نیوز چینلز کو صرف یہ جاننا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی شادیاں کیسے ختم ہوئیں، اُن کی یہ شادی کس نے اور کب کروائی وغیرہ وغیرہ”۔آخر میں بشریٰ انصاری نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “آپ دونوں ان لوگوں سے خود کو بچائیں جو آپ کے خلاف فضول باتیں کررہے ہیں”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں