معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر کی جانے والی تنقید کے بعد کہا ہے کہ وہ اداکارہ کو جانتے تک نہیں۔ڈکی بھائی حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر کوئی ان پر یا دوسرے فیملی ولاگر پر تنقید کرتا ہے تو وہ اس پر کیا رد عمل دیتے ہیں، مثال کے طور پر حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ولاگر پر تنقید کی، اس پر وہ کیا جواب دیتے ہیں؟اسی دوران میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کی آڈیو کلپ بھی سنائی جو کہ انہوں نے پوڈکاسٹ میں چلائی، جس میں بشریٰ انصاری کسی کا نام لیے بغیر ولاگرز پر تنقید کرتی دکھائی دیں۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہیں ولاگرز نہیں بلکہ ولاگرز کی ویڈیوز دیکھنے والوں پر حیرانگی ہوتی ہے کہ وہ کس طرح کا مواد دیکھ رہے ہیں، جس کا سر اور پیر تک نہیں ہوتا۔ان کی آڈیو کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ وہ بات کرنے والی خاتون اداکارہ کو نہیں جانتے، صرف انہوں نے ان کی شکل دیکھ رکھی ہے، چہرے سے کچھ اداکار انہیں یاد آجاتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے اور یہ کہ اداکارہ احساس محرومی کا شکار ہیں جو محنت کرنے اور خود کو تبدیل کرنے کے بجائے یوٹیوبرز اور ولاگرز پر تنقید کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی عزت خود نہیں کرواتے اور پھر شکوہ کرتے ہیں، وہ خود احساس محرومی کا شکار ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اب وقت بدل چکا ہے، ٹی وی کا دور ختم ہوکر سوشل میڈیا کا دور شروع ہوچکا ہے۔ڈکی بھائی کے مطابق اب لوگ سوشل میڈیا پر بھی آگئے ہیں اور ٹی وی کو نہیں دیکھتے اور یہی بات اداکاروں کو بھی سمجھنی چاہیے، اب ماضی کا دور نہیں رہا، لوگ پاگل نہیں، سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اداکاروں کے لیے اسکرپٹ کوئی اور کرتا ہے، ان کی گاڑی کوئی اور چلاتا ہے، ان کا میک اپ دوسرے لوگ کرتے ہیں، انہیں اداکاری کے لیے ہدایات کوئی اور دیتا ہے اور پروڈیوسر کوئی اور ہوتا ہے، اداکار تو کوئی کام ہی نہیں کرتے، وہ صرف ہدایت کار کی باتوں پر ناچتے ہیں۔۔

بشری انصاری کون ہیں نہیں جانتا، ڈکی بھائی۔۔
Facebook Comments