lahore mein professionalism ki kami hai

بشری انصاری نے اپنے دامادوں کو بے غیرت قرار دیدیا۔۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شادی کے وقت ’جہیز‘ لینے والے افراد کو ’بے غیرت‘ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی بیٹیوں کی خاطر دامادوں کو گھر تک دیا تھا لیکن انہیں عزت راس نہ آئی۔بشریٰ انصاری نے حال ہی میں یوٹیوب پر ’جہیز‘ اور شادی کی رسومات اور مسائل سے متعلق ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جہیز لینے کے باوجود بیویوں کا خیال نہ رکھنے والے افراد پر برس پڑیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ دنیا بھر کے والدین بیٹیوں کو بڑا کرکے، انہیں پڑھا لکھا کر ان کی شادیاں اس امید پر کرواتے ہیں کہ اب وہ خوش رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی خوشیاں مار کر بھی بیٹیوں کو شادی کے وقت ہر چیز دیتے ہیں اور انہوں نے بھی دیگر والدین کی طرح ہی کیا تھا۔بشریٰ انصاری نے شادی کے نام پر ’جہیز‘ لینے والے افراد کے لیے سخت لفظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ’بے غیرت‘ بھی کہا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بھی اپنی بیٹیوں کی پرورش اور ان کی تعلیم پر خرچہ کیا، انہوں نے دن رات محنت کرکے ان کی شادیاں کروائیں اور انہیں بہت ساری چیزیں بھی دیں۔ان کے مطابق شادی کے وقت کپڑے، زیور اور فرنیچر تو والدین دیتے ہی ہیں جب کہ بعض لوگ مکانات تک بیٹیوں کو دیتے ہیں اور انہوں نے بھی اپنی بیٹیوں کے لیے ایسا ہی کیا۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیٹی کو اپارٹمنٹ تک دلایا تھا اور وہ بیٹیوں کے شوہروں کو بیٹوں کی طرح سمجھ کر محبت میں انہیں چیزیں دیتی گئیں لیکن وہ بڑے ڈھیٹ نکلے۔انہوں نے اپنے دامادوں پر بات کرتے ہوئے انہیں بھی ’بے غیرت‘ قرار دیا، تاہم انہوں نے دامادوں کا نام نہیں لیا۔انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ان کی بیٹیوں کی علیحدگی یا طلاق ہوگئی یا نہیں؟ تاہم انہوں نے طلاق یافتہ خواتین کے بچوں کو نانی کی جانب سے پالنے کی بات بھی کی۔اداکارہ نے کہا کہ سعودی عرب جیسے ملک میں قانون ہے کہ جو بندہ شادی کرے گا، وہ ایک گھر اپنی اہلیہ کے نام کرے گا، یعنی وہ اہلیہ کو سیکیورٹی دے گا لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں۔ان کے مطابق پاکستان کے کچھ دیہات میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ شادی سے پہلے لڑکے کو گھر بنانا پڑتا ہے اور گھر کو بیوی کے نام کرنا پڑتا ہے لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا۔اسی ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کے وقت بڑا جہیز لینے والے بعد میں طلاق ہوجانے کے بعد بچوں کی کفالت تک نہیں کرتے، اپنے ہی بچوں کے اخراجات ہی نہیں اٹھاتے اور دوسری جگہ مزے کر رہے ہوتے ہیں۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ بہت سارے بچوں کو ان کے نانا اور نانی پال رہے ہوتے ہیں اور اگر ایسی حالت میں بچوں کی ماں خود کمانے کے لائق نہ ہو تو مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دامادوں کے لیے ’بے غیرت‘ کا لفظ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے تبصرے کیے کہ ان کی بیٹیوں کی بھی طلاق ہوگئی ہے، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں