pfuj ke naam khula khat

برما، شمالی کوریا کی طرح میڈیا سنسرشپ کا سامنا ہے،پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈر ل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نےاے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کے اقدام کو آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا ہے۔ وزارت داخلہ نے این او سی منسوخ کر کے ادارے سے وابستہ ہزاروں کارکنوں کا روزگار ختم کر دیا ہے۔ افضل بٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عقل کے ناخن لے اور انتہا پسندانہ اور جارحانہ فیصلے کرنے کے بجائے معاملے کو جرم تک محدود رکھے ۔ آج کا دن میڈیا کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگاحکومت اب بھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے این او سی منسوخ کرنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اس وقت برما اور شمالی کوریا جیسی میڈیا سنسر شپ کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہےکہ یہ وہ پرانا پاکستان ہے جو اپنی بقا کیلئے بری طرح ہاتھ پاوں مار رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں