تحریر:صابر بخاری
پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے میں جہاں سیاستتدانوں نے مجرمانہ کردار ادا کیا وہیں بیوروکریسی بھی اس تباہی میں برابر کی ذمہ دار ہے.بیوروکریسی سیاستدانوں کو اس لیے کرپشن کیلئے کھلی چھٹی یا کرپشن میں مدد دیتی ہے چونکہ وہ بھی پھر اس کرپشن سے اپنے لیے بھی پورا پورا حصہ وصول کرتی ہے.تحقیقاتی صحافی صابر بخاری کی رپورٹ کے مطابق ایک کمشنر ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ,ڈپٹی کمشنر ماہانہ 70 سے 80 لاکھ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر 30 سے 40 لاکھ ماہانہ “کمائی “ڈکار جاتا ہے.سیکرٹری لیول کے بیوروکریٹس کی “کمائی “کا اندازہ آپ خود کرسکتے ہیں.خان صاحب کیا آپ ان بیوروکریٹس کی تنخواہ اتنی بڑھا سکتے ہیں?جس کا جواب یقینا نفی میں ہے, تو آپ اس بیوروکریسی سے بھلے کی امید بھی نہ رکھیں,اس کیلئے ضروری ہے کہ بیوروکریسی کے گرد شکنجہ کسا جائے اور ان پر چیک اینڈ بیلنس بڑھایا جائے,بے مہار بیوروکریسی سے اصلاحات کی امید دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں.
(صابر بخاری)