تبدیلی کے نعرے کی حمایت سے راستہ تبدیل کرنے والے نیوز چینل سما میں پہلے مالکان تبدیل ہوئے، پھر اس کی ادارتی پالیسی اور اب اندرون خانہ تبدیلیوں اور ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری ہے۔۔استعفوں کا عمل جو سست روی کا شکار تھا اب تیزی پکڑتا جارہا ہے۔۔ پپو کے مطابق سما کے ایچ آر ہیڈ اور بیوروچیف کراچی نے بھی استعفا دے دیا ہے۔۔پپو کے مطابق بیوروچیف عنقریب جیونیوز جوائن کرسکتے ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر تک اہم عہدوں سمیت کئی پرانے چہرے سما سے الگ ہوجائیں گے یا کردیئے جائیں گے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ سما کے تمام ایگزیکیٹیو پرڈیوسرز کی تنزلی کا کہہ دیا گیا ہے کہ کیوں کہ انتظامیہ کے خیال میں کوئی بھی معیار پر پورا نہیں اترتا، سابق دور میں این ایل ای تک کو ایگزیکٹیو پرڈیوسر کی عہدے سے نوازا گیا، جب کہ باقی لوگ بھی ایسے ہیں جن کے ماتحت کوئی بھی سینئر شخص سما جوائن کرنے کو قطعی رضامند نہیں ہوگا۔۔پپو کے مطابق نئے ڈائریکٹر نیوز نے اپنی سیٹ سنبھالتے ہی معاملات بھانپ لئے ہیں اور آپریشن کلین اپ شروع کردیا ہے۔۔پہلے مستعفی کنٹرولر نیوز کی تنزلی کی اور ان کی تنخواہ کی کٹوتی سمیت ان کا کمرہ اور کار واپس لینے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے فوری استعفا دے دیا۔۔ سینٹرل ڈیسک پر موجود ایک ایک ایگزیکٹیو پرڈیوسر کو صرف پرڈیوسر کردیا جب کہ مراعات بھی کم کردیں۔۔پیکجز ڈیسک کا بھی خاتمہ کردیا۔۔امکان ہے کہ ہیڈآفس کراچی سے لاہور شفٹ ہونے تک سما میں مزید تبدیلیاں نظر آئیں گی۔۔ جب کہ پپو کا دعویٰ ہے کہ بہت جلد کراچی میں استعفوں کی بھرمار بھی ہونے والی ہے۔۔
بیوروچیف اور ایچ آر ہیڈ بھی مستعفی،مزید استعفے تیار۔۔
Facebook Comments