express news AI reporter debut karne wala pehla channel bangya

بیوروچیف لٹ گیا، وزیراطلاعات کا نوٹس۔۔

کراچی میں جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے، ڈاکوؤں کو فری ہینڈ مل چکا ہے، پیر کے روز ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف فیصل حسین سے کراچی کے علاقے شرف آباد  میں اے  ٹی ایم کے اندر  سے ملزمان پچیس ہزار روپے کیش آئی فون اور اے ٹی ایم کارڈگن پوائنٹ پر چھین کر  ساتھ لے گئے، ملزمان پاسورڈ بھی لیکر  گئے تھے جس کے بعد انہوں نے مزید 25 ہزار روپے نکال لئے۔سندھ کے وزیراطلاعات  شرجیل انعام میمن نے  ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف فیصل حسین سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے دوران ڈکیتی کی واردات پر سخت نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی ایسٹ سے فون پر رابطہ کرکے ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت کی ہے۔ شرجیل میمن نے ڈی آئی جی سے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ڈکیتی میں چھینی گئی رقم، اے ٹی ایم کارڈ، ائی فون برآمد کیا جائے ۔دریں اثنا صحافتی تنظیموں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور اراکین مجلس عاملہ نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف فیصل حسین کو شرف آباد کے علاقے میں لوٹے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ،وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اور کراچی پولیس چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ سینئر صحافی سے لوٹ مار میں ملوث ڈاکوئوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے دائرے میں لائیں۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے شہر میں دن بدن بڑھتی ہوئی لاقانونیت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔  کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف فیصل حسین سے شرف آباد کی حدود میں اے ٹی ایم کے اندر ہونے والی واردات سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مجروموں کو گرفتار کریں. اپنے بیان میں صدر کے یو جے دستور خلیل ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا ملزمان فیصل حسین سے پچاس ہزار روپے اور آئی فون بھی لے گئے شہر قائد میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں  اس طرح کھلے عام عام صحافیوں کو  لوٹنے کو  ایک روٹین کارروائی کی حیثیت سے لیا جارہا ہے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے  شہر کا ہر دوسرا آدمی اسٹریٹ کرائمز کا نشانہ بنتا جا رہا ہے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر شدید تشویش ہے کے یو جے دستور نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں