نائٹی ٹو نیوز فیصل آباد بیورو کے بیمار بیوروچیف کی ملازمین کے ساتھ بربریت کا سلسلہ ختم نہ ہوا، گذشتہ ماہ بیوروچیف کی حرکات سے تنگ آکر رپورٹر نے 92 نیوز فیصل آباد کے بیوروچیف کو تھپڑ جڑ دیا تھا اب روزنامہ 92 نیوز کے ڈسٹریبیوشن کے ملازم سے بحث و تکرار پر بیوروچیف نے گالی بکی تو دلبرداشتہ ملازم نے نہ صرف تھپڑ رسید کیا بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔ بیوروچیف نے پرانے حربے آزماتے ہوئے ڈسٹریبیوشن ملازم کو لاہور ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا آرڈر دے دیا، ڈسٹریبیوشن ملازم کی ماہِ جون کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی ہوئی تو وجہ معلوم کرنا ملازم کا جرم بن گیا، بیوروچیف نے سب سے زیادہ ایکٹو ملازم کو کاہل، سست اور دفتر میں سب سے ذیادہ کھانا اڑانے کا طعنہ دے ڈالا، ملازم نے طیش میں آکر ریزائن بیمار بیوروچیف کے ہاتھ میں تھما دیا،جس پر بیوروچیف منت سماجت پر اترآیا۔۔لیکن دلبرداشتہ ملازم نے استعفا واپس لینے سے انکار کردیا۔۔
بیوروچیف کو پھر تھپڑ پڑ گیا۔۔
Facebook Comments