ary ke reporter par fard jurm aaid

بیوروچیف حیدرآباد کی عبوری ضمانت منظور۔۔

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد نے اے آروائی نیوز حیدرآباد کے بیوروچیف زاہد کلہوڑو کی پانچ روز کے لئے عبوری ضمانت قبال از گرفتاری منظور کرلی ہے۔جسٹس کے کے آغا پر مشتمل سنگل بنچ نے ضمانت منظور کی اور پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔قبل ازیں ٹیم سرعام کو ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کی کرپشن بے نقاب کرنامہنگی  پڑگئی ،ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازم کے نائب قاصد ہاشم کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹائون پر اقرار الحسن اور بیورو چیف اے آر وائی حیدرآباد زاہد کلہوڑو کیخلاف  کارسرکار کی مدعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اقرار الحسن نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کی کرپشن بے نقاب کی تھی ڈپٹی کمشنر نے اسلحہ لائسنس اور نجی زمین پر قبضے کے عوض لاکھوں روپے رشوت وصول کی تھی جسے ٹیم سرعام کے لوگوں نے خفیہ کیمروں کے ذریعے رکارڈ کیا تھا اقرار الحسن کے چھاپے کے دوران ڈپٹی کمشنر برق رفتار سے اپنے دفتر کے عقبی راستے سے فرار ہو گئے تھے واضع رہے کہ اس قبل حیدرآباد میں بھی اقرار الحسن نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا جس پر انہیں اور اس وقت کے بیورو چیف فرحان آفندی کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انکی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا اقرارالحسن تو کسی ایک سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے البتہ اس وقت کے بیورو چیف جسے بعدازاں برطرف کردیا گیا تھا وہ تاحال مقدمہ بھگت رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے میرپورخاص میں بیورو چیف حیدرآباد کیخلاف درج مقدمے میں ادارہ انکا کتنا ساتھ دیتا اور اقرارالحسن اس مقدمے کا سامنا کرتا ہے یا پھر بیوروچیف ہی پھنستا ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں