sahafion keliye mukhtas arazi ke kaghzaat buj ke hawale

بی یوجے کے سالانہ انتخابات پھر ’’یرغمال‘‘۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات ایک بار پھریرغمال بن گئے۔۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات جو30جنوری کو منعقد ہورہے ہیں اس میں سینئر ممبران پر مشتمل جرنلسٹ پینل اور نوجوان صحافیوں پر مشتمل پروگریسیو پینل مد مقابل تھے تاہم ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر سینئرصحافیوں کے گروہ نے اپنے مخالف پینل کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کرانتخابات کو یرغمال بنا لیا ہے ذرائع کے مطابق پہلے پروگریسیو پینل کے رکن مجلس عاملہ کفایت علی انتخابات سے دستبردار ہوئے اور اب ذرائع کے مطابق سننے میں آرہا ہے کہ پروگریسیو پینل کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری    نے پہلے تو  پریشر اور مخالفین کے شدید دباؤ کے باعث دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے درخواست بھی دے دی مگر پھر الیکشن سے دست برداری کی درخواست واپس لے لی۔۔ دوسری جانب پروگریسیو پینل نے  چیئرمین الیکشن کمیٹی یعقوب شاہوانی کو انتخابات سے بائیکاٹ کی بھی درخواست دے دی ہے۔۔جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ماحول الیکشن کے لئے سازگارنہیں،جرنلٹس پینل کے نام نہاد سینئرز ووٹرز پر بہت دباؤ ڈال رہے رہے ہیں۔درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر سینئرز نے لوگوں پر زیادہ دباؤ ڈالا تو ہم الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مزید سخت قدم اٹھائیں گے۔۔ واضح رہے کہ  گزشتہ  انتخابات میں نوجوان صحافیوں پر مشتمل پروگریسیو پینل نے 30سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے جرنلسٹس پینل کو یکطرفہ شکست دی تھی جس کے بعد سے سینئر صحافیوں پر مشتمل جرنلسٹس پینل اس دفعہ غیر جمہوری حربوں اور دھونس دھمکیوں کے باعث الیکشن مہم چلارہی تھی تاکہ انہیں دوسری بار شکست نہ اٹھانا پڑے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں