بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کا کلین سوئپ ، تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی ، خلیل احمد بھاری اکثریت سے صدر اور عبدالشکور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2024-25 مکمل ہوگئے ، چیئرمین حماد اللہ سیاپاد ، ظفر بلوچ اور شاہ حسین ترین پر مشتمل الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی پولنگ صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی ،140 میں سے 129 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ نتائج کا اعلان کمیٹی کے چیئرمین حماد اللہ سیاپاد نے کیا، نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کے خلیل احمد 74 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل سلمان اشرف نے 50 ووٹ حاصل کئے ، عبدالغنی کاکڑ 67 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ، ان کے مدمقابل فرید اللہ خان نے 51 ووٹ حاصل کئے جبکہ جرنلسٹس پینل کے خالد گجر بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے ۔ عبدالشکور 79 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ان کے مدمقابل فتح شاکر 42 ووٹ حاصل کرسکے ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کیلئے مرتضیٰ زہری نے 81 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل یاسر خان نے 42 ووٹ لئے ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حبیب اللہ قلندرانی نے 76 جبکہ مدمقابل محمد غضنفر نے 49 ووٹ حاصل کئے ، سیکرٹری فنانس کے لئے افضل مغل نے 68 اور عصمت سمالانی نے 58 ووٹ حاصل کئے ۔مجلس عاملہ کے لئے جرنلسٹس پینل ارشد بٹ 75، ندیم اعوان 78، عابد بخاری 72، شہزاد انور 80، عبدالمنان مندوخیل 71، جابر شاہ72، محمد عامر خان 80 اور زین الدین احمد 88 ووٹ حاصل کرکے منتخب قرار پائے جبکہ جرنلسٹس پینل کے شہزادہ ذوالفقار ، سلیم شاہد ، ایوب ترین ، بنارس خان ، عرفان سعید ، خلیل الرحمٰن ، عیسی ترین ، جلال نورزئی اور نور الٰہی بگٹی بھاری اکثریت سے مندوب منتخب ہوگئے۔