نوائے وقت کے رپورٹر اجمل شہزاد راولپنڈی کے علاقے چھاؤنی میں مبینہ طور پر بلڈرز کے حملے میں زخمی ہوگئے۔۔فریڈم نیٹ ورک نے راولپنڈی میں پریس رپورٹر اجمل شہزاد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فریڈم نیٹ ورک نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔۔فریڈم نیٹ ورک نے اس سال آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں، دارالحکومت اسلام آباد حتیٰ کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ ہر جگہ صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔مجموعی طور پر، اسلام آباد ملک میں صحافت کے لیے سب سے خطرناک جگہ کے طور پر ابھرا، جہاں 37 فیصد خلاف ورزیاں (86 میں سے 32) وفاقی دارالحکومت میں ریکارڈ کی گئیں۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments