sports ke sahafion ka pcb par case

براڈ کاسٹنگ میں بھارتی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ ۔۔

پاکستان نے براڈ کاسٹنگ میں بھارتی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ پروڈکشن ٹینڈرز میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ستمبر میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ساتھ تین سالہ براڈ کاسٹنگ معاہدے پر دستخط کئے اور حکام کے مطابق اس سے 200 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی ہو گی، سابقہ معاہدہ بھارتی چینل کے ساتھ تھا لیکن اب پروڈکشن سے بھی بھارتیوں کو الگ کرنے کا ارادہ کر لیا گیا ہے،اس سے قبل پاکستان میں میچز کیلئے بھی بھارتی کریو آتا تھا۔گزشتہ برس بھارتی کمپنی نے دبئی میں پی ایس ایل میچزکی پروڈکشن سے انکار کر دیا تھا جس سے پی سی بی کو کم وقت میں دوسری کمپنی کی خدمات حاصل کرنا پڑی تھیں۔ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کیلئے اب بھارت کو اگلے پروڈکشن معاہدوں میں شامل ہی نہیں کیا جائے گا،اس میں صرف پاکستانی کمپنیز ہی شریک ہو سکیں گی،البتہ اگر انہیں تکنیکی سہولتوں، مہارت اور آلات کی کمی کا سامنا ہو تو وہ کسی غیرملکی کمپنی کے ساتھ کنسورشیم بنا سکیں گی۔اس حوالے سے رابطے پر ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اب بھارتی کمپنیز سے براہ راست معاہدے نہیں کرے گا،جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز اور پاکستان کپ کیلئے جنوری سے اپریل تک کا چار ماہ کا پروڈکشن ٹینڈر جاری ہو گا، اس میں صرف پاکستانی کمپنیز ہی شامل ہو سکیں گی، کنسورشیم بھی کسی ایسے غیرملکی چینل کے ساتھ بن سکتا ہے جس کا پی سی بی سے کوئی تنازع یا قانونی مسائل نہ ہوں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپریل کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے شروع ہونے والے ہوم سیزن کا پروڈکشن کا طویل المدتی معاہدہ میڈیا رائٹس کے ساتھ ہی طے ہو گا، اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، 2021ءاور2022ءمیں پاکستان کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنا ہے، اس وقت کے میڈیا رائٹس معاہدوں کے حساب سے پروڈکشن ٹینڈر بنے گا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں