براڈ کاسٹ میڈيا کے سینیر صحافیوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں الیکٹرانک میڈيا ایسوسی ایشن آف ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹرز نیوز کی 16 رکنی ایگزيکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی۔۔ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی، اپنی ایسوسی ایشن کے روزانہ کے معاملات دیکھے گی اور رکن سازی کا مرحلہ مکمل کرے گی۔۔ ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے سینئر آفیشلز پر مشتمل پہلی تنظیم میڈيا اور اظہار رائے کی آزادی کو آئین پاکستان اور بھی فراہم کرے گی۔۔اجلاس میں جیو نیوز کے اظہر عباس کو ایسوسی ایشن کا صدر، ہم نیوز کے محمد مالک اور نیو نیوز کے محمد عثمان کو نائب صدور اور اے آر وائے نیوز کے عماد یوسف کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔۔ايگزيکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین میں سماء ٹی وی کے فرحان ملک، ڈان نیوز کے زاہد مظہر، ایکسپریس نیوز کے ایاز خان، آج نیوز کے راشد محمود، دنیا ٹی وی کے حبیب اکرم، جی این این کے عاطف فخر، 92 نیوز کے فاروق مجید، کے ٹی این نیوز کے غلام مصطفیٰ جروار، نیوز ون کے حافظ طارق، چینل 24 کے میاں طاہر اور خیبر ٹی وی کے مبارک علی شامل ہیں۔۔ڈان کے ظفر اقبال، مشرق ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز محمود جان، کیپیٹل ٹی وی کے نوشاد علی اور پبلک نیوز کے فواد خورشید بھی میٹنگ میں شریک تھے۔۔الیکٹرانک میڈيا کے سینئر اراکین حامد میر، فہد حسین، عامر متین، عاصمہ شیرازی، عارفہ نور، امبر شمسی، غریدہ فاروقی اور ہارون رشید بھی میٹنگ میں شریک ہوئے اور میڈيا سے متعلق ایشوز پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے سیکریٹری جنرل جبار خٹک نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ایڈيٹرز کونسل کی تاریخ سے آگاہ کیا۔
براڈکاسٹ میڈیا کے سینئرز میں نئی صف بندی۔۔
Facebook Comments