آج نیوز کی اسکرین پر ویسے تو غلطیوں کی بھرمار رہتی ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لیکن جمعرات کے روز آج نیوزکی اسکرین پر حال میں جہانگیر ترین کے بھائی کی ہلاکت پر خبر نشر کی گئی بعد ازاں بریکنگ نیوز میں “جہانگیر ترین” کی خودکشی سے متعلق خبر بھی نشر کر دی گئی نیوز فلور کے بڑے نے اتنی بڑی غلطی پر پروڈیوسرز اور کنٹرولر کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا ۔۔پپو کے مطابق نیوز فلور کے بڑے نے کہا کہ کسی بھی طرح اس خبر کے اسکرین شاٹ کو وائرل ہونے سے روکا جائے ،ساتھ دھمکی بھی دی کہ اگر کسی نے اس اسکرین شاٹ کو وائرل کیا تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا لیکن پپو سے کسی بھی میڈیا ہاؤس میں ہونے والا کوئی بھی عجیب واقعہ کیسے چھپ سکتا ہے؟پپو نے انکشاف کیا کہ کسی نے اسکرین شاٹ جہانگیر ترین کے پی آر او کو بھی ارسال کیا ہے جس کے بعد جہانگیر ترین نے اس اسکرین شاٹ کو دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔پپو کے مطابق جہانگیر ترین کی خودکشی سے متعلق غلط بریکنگ کو جنرل منیجر ایم ٹی ایس نے بھی بذریعہ ای میل مالکان سمیت تمام ذمہ داروں کو مطلع کیا تھا۔
بریکنگ کی دوڑ، جہانگیر ترین کی خودکشی کرادی۔۔
Facebook Comments