boot par tajzie tabsre jaari

بوٹ پر تجزیئے ،تبصرے جاری۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے فیصل واوڈا سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران صاحب کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی،’واوڈا کی حرکت پہ عمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہئے‘۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئے اپنے ڈھیروں ٹویٹس میں مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل وواڈا کو اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں بوٹ اٹھا لانے اور پیمرا کی جانب سے صرف ٹی وی چینل کیخلا ف کارروائی کو شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔اپنے ٹویٹس میں انہوں نے فیصل واوڈاکے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وفاقی وزیر نے یہ حرکت وزیراعظم عمران خان کے حکم اور ہدایت پر کیاہے۔وہ جوبھی کرتے ہیں عمران صاحب کے حکم پر کرتے ہیں ۔

دوسری طرف قومی میڈیا پر مختلف چینلز پر تجزیہ کاروں نے بوٹ پر تبصرے جاری رکھے۔۔تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ فیصل واوڈا بوٹ اٹھا کر اپوزیشن کے رہنماﺅں کو مارنا شروع کردیتے تو کاشف عباسی کیا کرسکتے تھے ؟جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ پیمرا نے جو قوانین بنائے ہیں ان پر میڈیا مالکان کے دستخط ہیں ، یہ خود اپنے لئے مشکلات کھڑے کرتے ہیں۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مسئلہ بوٹ کا نہیں ہے ، مسئلہ یہ کہ جب نعیم الحق نے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ مارا تھا تو کیا پابندی لگی تھی لیکن اب سوال بوٹ کا آگیاتو پابندی لگا دی گئی؟انہوں نے کہا کہ ہوسکتا تھا کہ فیصل واوڈا کل بوٹ اٹھا کر اپوزیشن کے رہنماﺅں کو مارنا شروع کردیتے تو کاشف عباسی کیا کرسکتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو پیمرا قوانین کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے لیکن یہ سب اپنے اپنے ایجنڈے پر چلتے ہیں۔

رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ فریڈم آف سپیچ کے تحت دنیا میں بہت کچھ کرنے اجازت ہوتی ہے ، اپنی غلطیوں کا تذکرہ کرکے اصلاح کی جاتی ہے جو فیصل واوڈا نے کیاہے ، وہ بد اخلاقی ہے ، پہلی بات یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ کسی گھر میں جاکر اپنے بیٹے کیلئے رشتہ مانگے اور رشتہ اس کودیدیا جائے تو اگلے دن وہی لڑکے کا باپ لڑکی کے باپ سے لڑکر اس کہے کہ بھئی تم تو بڑے بے غیرت ہو تم نے مجھے اپنی بیٹی کا رشتہ دیدیا ہے ۔سلیم صافی نے بتایا کہ اسی طرح پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اپوزیشن کے پاس بھیجا اور اب فیصل واوڈایہ کام کرکے اپنی قیادت کو بے عزت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشف عباسی نے کوئی غلط کام نہیں کیا لیکن ان کو فیصل واوڈا کو سختی سے منع کرنا چاہئے تھا ، یہ پروگرام قمر زمان کائرہ کے شایان شان بھی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر پابندی نہیں لگنی چاہئے لیکن فیصل واوڈا نے جوکام کیا ہے ، وہ قانونی طورپر غلط نہ ہولیکن اخلاقی طور پر غلط کیا ہے ۔

تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہاہے کہ فیصل واوڈا کے ٹاک شومیں بوٹ لے جانے کے معاملے پر فوج کی طرف سے ردعمل آنا چاہئے تھا ، ایک وزیر کی اس حرکت کا مطلب یہ ہے آرمی چیف کی توسیع شائد خوف اوردباﺅ کی وجہ سے ہوئی ،، وفاقی وزیر نے فوج کو متنازعہ کردیا ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ فیصل واوڈا کے ٹاک شو میں بوٹ لے جانے پر فوج کی طرف سے ردعمل آنا چاہئے تھا ، اب جب ایک وزیر بیٹھ کر اس طرح کی حرکت کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آرمی چیف کی توسیع شائد خوف یا دباﺅ کی وجہ سے ہوئی ہے ۔رﺅف کلاسراءکا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے جوتا پوری قوم کے منہ پر رکھ دیاہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ فوجی جو کرتے ہیں اپنی مرضی سے کرواتے ہیں، وفاقی وزیر نے فوج کو متنازعہ کردیا ہے ، ان کی بات کا مطلب یہ ہے کہ فوج ہی ڈیل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کودوہفتے کی کوئی سزا نہیں ہے ، ان کوڈسمس ہوناچاہئے تھا اور وزارت سے ان کی چھٹی کروانی چاہئے تھی ۔

تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے فیصل واوڈا پر دوہفتوں کیلئے پابندی لگا کر ”گھونگلوﺅں“سے مٹی جھاڑی  ، پروگرام میں بوٹ سے متعلق کاشف عباسی کی بات سن کر لگتا ہے کہ جیسے یہ پہلے سے طے شدہ بات تھی ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ وزیر اعظم نے فیصل واوڈا پر دوہفتوں کیلئے پابندی لگا کر ”گھونگلوﺅں“سے مٹی جھاڑی ہے ، کاشف عباسی کی بوٹ سے متعلق بات سن کر لگتا ہے کہ جیسے یہ پہلے سے طے شدہ بات تھی ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا علامتی طور پر بھی جوتے کی بات کرسکتے تھے لیکن دوتین باتیں ہیں جن میں پہلی یہ ہے کہ فیصل واوڈا نہیں بولتے بلکہ ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے جیسے نواز شریف کے بارے میں ضیاءالحق نے کہاتھا کہ ان کا کلہ بہت مضبوط ہے ، اسی طرح فیصل واوڈا کا کلہ بہت مضبو ط ہے ۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ان پر جوپابندی لگی ہے بہت کم لگی ہے ، ان پر سخت پابندی لگنی چاہئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا یہ کہناکہ نواز شریف اورمریم نوازمعافی مانگیں پھر میں معافی مانگوں کا عذر گنا بدتر از گنا والی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ بوٹ لانے کے بعد فیصل واوڈا کوجو کوریج ملی ہے تو اس سے ان کواگلے ٹاک شومیں دو بوٹ لانے چاہئے ، یہ کام اگر امریکہ میں کیاہوتا تو کوئی ان کو نہ بلاتا لیکن جب سے وہ ٹاک ٹو میں بوٹ لائے ہیں ، ان کو میڈیا نے علامت بنایا ہوا ہے ۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں