معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے میں نے سیکھا ہے کہ کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچ لینا بہتر ہوتا ہے۔غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حرا کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر میں خود بھی پریشان ہو جاتی ہوں لیکن میں مانتی ہوں کہ بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔حقوق نسواں سے متعلق متنازع بیانات کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حرا مانی کا کہنا تھا کہ جب بھی خواتین کے ساتھ برا سلوک ہوتا ہے تو ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہوں، میرے لیے فیمینزم کا مطلب یہ ہے کہ اگر سیٹ پر آپ کے ساتھ کوئی ایسی عورت ہے جو نئی ہے اور انڈسٹری کو نہیں جانتی تو اس کی رہنمائی کروں۔یاد رہے کہ حرا مانی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں، پہلے بطور ٹی وی پریزنٹر اور بعدازاں بطور اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔حرا مانی نے دو بول، میرے پاس تم ہو، کشف اور بندش سمیت کئی مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔
بولنے سے پہلے سوچنا چاہیئے، حرامانی۔۔
Facebook Comments