adakarai sirf glamour ka naam nahi | Saboor Aly

بولڈ سین میں مشکل ہوتی ہے، صبور علی۔۔

معروف اداکارہ صبو ر علی نے کہا ہے کہ مجھے بولڈ سین کرتے ہوئے بہت مشکلات پیش آتی ہیں، میں ڈرتی ہوں کہ کہیں کچھ غلط نہ کردوں یا حد سے نہ بڑھ جاوں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبو ر علی نے گزشتہ دنوں ایک نجی پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ڈرامے میں بولڈ سین کے حوالے سے سوال کیا گیا۔صبور علی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے ڈرامے کی شوٹنگ ہورہی تھی تو اس وقت اداکار علی عباس اور میں بولڈ سین کے خلاف تھے لیکن فیصلہ ہمارا نہیں بلکہ ہدایتکار کا ہوتا ہے۔ہم یہ سوچتے تھے کہ کیمرے میں کیسے آرہے ہوں گے اور ہم دونوں ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوتے تھے کہ ہم سے کہیں کچھ زیادہ تو نہیں ہوگیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال ایسی ہوتی تھی کہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ اپنے سین کو کس طرح کیمرے میں پیش کریں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں