سندھ ہائی کورٹ میں بول نیوز سے بغیر کسی نوٹس کے نکالے گئے ملازمین کی رٹ پٹیشن سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔۔ عدالت عالیہ نے سولہ جنوری کو بول انتظامیہ کو طلب کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق۔۔بول نیوزکے برطرف ملازمین نے اپنے حقوق کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔۔ جسٹس عرفان سعادت کی عدالت نے کیس سماعت کے لئے منظور کرلیا،اور سولہ جنوری کو بول انتظامیہ کے نام نوٹس جاری کرکے عدالت میں طلب کرلیا۔۔ درخواست گزار بول کے برطرف ورکرز کے وکیل کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
Facebook Comments