بول انتظامیہ نے کراچی ہیڈآفس میں تنخواہوں کے لئے پچھلے ماہ احتجاج کرنے والے ورکرز کو نشانے پر رکھ لیا۔۔۔ پپو نے احتجاج کے دنوں میں بول ورکرز کو پیشگی آگاہ کردیا تھا کہ احتجاج تو کررہے ہو لیکن بول انتظامیہ اس حرکت کو معاف نہیں کرے گی، اب ویسا ہی ہورہا ہے جیسا پپو نے بتایا تھا، ہفتہ کے روز بول انتظامیہ نے چالیس ان لوگوں کو نکال دیا تھا جو تنخواہوں کے لئے احتجاج میں پیش پیش تھے، ان لوگوں سے کہا گیا کہ آپ لوگ ریزائن کردیں جب انہوں نے منع کیا تو پورٹل پر ان کے استعفے ازخود ڈال کر انہیں فائر کردیاگیا، اور انہیں دفتر سے باہر نکالنے کے لئے سیکورٹی گارڈز بھی طلب کرلئے گئے۔۔۔پپو کے مطابق مزید لوگ بھی فارغ کئے جائیں گے، دوسری لسٹ پر آج یعنی پیر کو کام شروع ہوگا۔
Facebook Comments