bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول والے جنوری کی سیلری سے محروم۔۔۔

بول نیوز کے ملازمین جنوری کی تنخواہ سے اب تک محروم ہیں، فروری کا آج دن ہے، پپو کے مطابق اب تک صرف اینکرز اور سوشل میڈیا والوں کو جنوری کی سیلری دی گئی ہے باقی اب تک کسی گریڈ کو جنوری کی سیلری جاری نہیں کی گئی۔ پپو نے یاد کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ بھی دسمبر کی سیلری بول ورکرز کو اس وقت ملی تھی جب عمران جونئیر ڈاٹ کام پر اس حوالے سے خبر چلی تھی۔ پپو کا کہنا ہے کہ صحافتی تنظیموں کو بول میں سیلری تاخیر سے ملنے کا نوٹس لینا چاہئے ، شدید مہنگائی میں ورکرز کو تنخواہیں ویسے ہی آدھی رہ گئی ہیں گزارا کرنا مشکل ہوجاتاہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ شعیب شیخ صاحب کو بھی تنخواہوں کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے ورکرز کو وقت پر تنخواہ دیں گے تو ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی ورنہ جیسا ماحول بول میں تنخواہوں کے حوالے سے چل رہاہے ورکرز کا مورال اپ کرنے کی ضرورت ہے ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں