بول نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ایک بار پھر عید الفطر کی طرح عید الاضحی پر بھی اینکرز اور من پسند افراد کو تنخواہیں ادا کردی گئیں جبکہ تمام نیوز ڈپارٹمنٹ اور پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ کو ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان اپریل کے مہینے والا انسینٹو الائونس تھما دیا گیا،منگل کی رات اچانک مئی کی سیلری دینے کا سلسلہ شروع کیا لیکن کہا یہ گیا کہ سی فور کٹیگیری تک والوں کو سیلری ملے گی، ایک لاکھ والوں تک کی تنخواہ کا سن کر مارننگ شفٹ والے بھی رات بارہ بجے کے قریب دفتر پہنچے لیکن اکثریت کو سیلری نہ مل سکی اور وہ مایوس لوٹ گئے۔۔پپو کے مطابق اب سے کچھ روز قبل پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ کی ایک میٹنگ چھٹے فلور پر ہوئی تھی، جس میں بہت بلند و بانگ دعوے کر کے پروگرامنگ ٹیمز سے لالی پاپ دے کر کام لیا گیا میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ دو دن بعد مئی کی سیلری آجائے گی مگر پورا مہینہ گزر گیا تنخواہیں نہیں آئیں ساتھ ہی ساتھ ایک نئے پروگرام کا اضافہ بھی کر دیا گیا اور پروگرام اب بات ہوگی کی ذمہ داری کراچی پروگرامنگ ٹیم پر ڈال دی گئی حسب روایت نوکر کے آگے چاکر والی کہانی یہاں بھی نظر آئی سینئر پروڈیوسر نے ذمہ داری پروڈیوسر کو دی، پرڈیوسر نے بھی صبح آنے سے انکار کیا تو چند رائٹرز کے زریعے پورا پروگرام شروع کروادیا گیا،بول ملازمین کے گھر جیسے عید الفطر پر کھانے کے فاقے تھے اس بار عید الاضحی پر بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی تو دور کی بات گھر کے راشن لینے کے بھی پیسے نہیں ۔
بول والاز عید پر بھی تنخواہوں سے محروم۔۔
Facebook Comments