پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوز کی نئی انتظامیہ کے ہاتھ سے معاملات نکلتے جارہے ہیں اور ادارہ مسلسل تباہی کے دھانے کی جانب گامزن ہے۔۔ پپو کے مطابق بول نیوز میں عنقریب ملازمین کی مزید جبری رخصتی کا عمل شروع ھونے جا رہاہے۔۔۔ پپو کے مطابق بول کی نئی انتظامیہ نے بول نیوز کی نائٹ شفٹ مکمل ختم کرنے اور اُس شفٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی فہرستیں تیار کر لی ہیں ۔۔ جنہیں عنقریب فائر کیا جائے گا فہرست میں نیوز اینکرز بھی شامل ہیں۔ پپو نے بتایا کہ بول نیوز کے ہیڈ آف نیوز آج پاکستان پہنچ کر اپنے فرائض منصبی سنبھال رہے ہیں جس کے بعد انہیں وہ تمام تر فہرست تھما دی جا ئیں گی جس کو وہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر تفصیلی اور فائنل میٹنگ کے بعد اپروو کریں گے جس میں ملازمین کی جبری رخصتی اور نائٹ شفٹ مکمل بند کرنے سمیت کئی دیگر معاملات ڈسکس کیئے جائیں گے۔پپو نے مزید بتایا ہے کہ بول سے وابستہ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر دانش پر اُنکی ٹیم کی جانب سے مسلسل دباؤبڑھتا جا رہا ہے کہ اب ہمیں یہاں سے کوچ کر لینا چاہئے۔ پہلے ڈاکٹر صاحب اس بات پر متفق نہیں تھے لیکن اب وہ بھی بول کے موجودہ حالات دیکھ کر یہاں سے کوچ کرنے جارہے ہیں۔۔ ڈاکٹردانش کی ٹیم سے وابستہ ایک اہم شخص نے پپو کو بتایا ہے کہ ڈاکٹرصاحب کی 2 سے 3 مختلف چینلز میں بات چل رہی ہے جہاں اُنہیں اچھی اور اُن کی من پسند سلاٹ مل گئی وہ فوری طور پر وہاں بمعہ ٹیم کوچ کر جائیں گے۔