بول میں پوری ڈسٹری بیوشن ٹیم اور کراچی کے بیوروچیف کو فارغ کردیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوزکے سابق مالک شعیب شیخ کےآخری اور سب سے مضبوط مہرے کو بھی گزشتہ روز گھر روانہ کردیاگیا، اطلاعات کے مطابق ڈپٹی بیوروچیف عاصم بھٹی کو اب بیوروچیف کے اختیارات سپرد کردیئے گئے ہیں۔نئی انتظامیہ نے نیوزکے معاملات اب مکمل طور پر صحافیوں کے حوالے کردیئے ہیں، پپو نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اب سے کچھ عرصہ پہلے (نئی انتظامیہ کے چارج سنبھالنے تک)بول سے جانے والے بڑے عہدیداران اور گزشتہ دنوں جانے والے کچھ حضرات جو کہ پرانی انتظامیہ کی آنکھ کے تارے تھے وہ بڑی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اب بول میں ایسے لوگوں کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ، جنہوں نے اپنے رشتہ داروں، عزیزواقارب، دوستوں کو یہاں بھرتی کرایا جب کہ وہ مکمل نااہل تھے۔ پپو نے ایسی ہی ایک مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ایک صاحب بول میں پینتیس ہزار میں جاب کرتے تھے، ان کی کسی خاتون سے دوستی تھی، ان خاتون کی ایک اعلیٰ افسر سے شادی ہوگئی، جس کے بعد ان صاحب کو بھرپور ترقی ملی، اہم عہدہ بھی مل گیا اور دو لاکھ روپے سیلری بھی کردی گئی۔ اسی طرح متعدد کیس بول کی نئی انتظامیہ کے سامنے آرہے ہیں، جنہیں فوری طور پر فارغ کیاجارہا ہے۔