bol ke khilaaf quetta mein sahafion ka ahtejaaj

بول سے اینکر ٹیم سمیت فارغ۔۔

بول سے ایک اینکر کو ٹیم سمیت فارغ کردیا گیا ۔۔ مذکورہ اینکر کو فارغ کرنے سے پہلے آف ائر کیا گیا تھا۔ اور اپنے تمام پروموز، سوشل میڈیا اور ویب سائٹ الغرض جہاں جہاں اینکر کا نام، تصویر ویڈیو پرومو سمیت کوئی بھی مواد موجود تھا، سب کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ اس سے قبل بھی اینکر کر 4,5 بار آف ائیر کیا گیا تھا لیکن ایسا کچھ پہلے کبھی نہیں ھوا۔ پپو کے مطابق چینل انتظامیہ کا یہ عمل غیر اعلانیہ فائرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ جس کے بعد مذکورہ اینکر نے چینل انتظامیہ کو منانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن چینل انتظامیہ نے لفٹ نہیں کرائی۔دوسری جانب پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینئیر پروڈیوسر جو اپنے چہیتے اور لاڈلے اے پی کو پروڈیوسر بنانے میں لگے ھوئے تھے، عمران جونیئر ڈاٹ کام پر اس حوالے سے خبر شائع ہونے کے بعد موصوف کی پیشی ہوئی اور چینل انتظامیہ نے سینئر پرڈیوسر کی کلاس لیتے ہوئے ایسا کرنے سے منع کردیا جس کے بعد  اب پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ کے سب سے بڑے کرنٹ افئیر شو کہلائے جانے والے پروگرام کے لئے پروڈیوسر کی تلاش جاری ھے۔دریں اثنا پپو کے مطابق بول نیوز میں نیوز روم اور پروگرامنگ میں اپنے اپنے چند مخصوص چہیتوں کو کیش میں بونس دیا گیا ھے۔ جسکی وجہ سے نیوز اور پروگرامنگ کے لوگوں نے انتہائی شدید غم و غصّہ پایا جا رھا ھے۔ پروگرامنگ اور نیوز کے آر ایز نے اپنے اپنے چند مخصوص چہیتوں کو خاموشی سے فائنانس میں بھیج کر 20 سے 45 ہزار روپے تک کیش کی صورت میں بونس دلوایا ھے۔ اور اس تنبیہ کے ساتھ کہ کسی کو اسکی خبر نہ ھو لیکن پورے بول میں یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی جسکے بعد مینجمنٹ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اب دیگر ملازمین کو لالی پاپ دیا جا رھا ھے کہ اگلے مہینے سے سب کو بونس ملے گا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں