bol mulazimeen ke wajubaat ki adaigi keliye 30 sept tak ki mohlat

بول سے سوسے زائد نمائندے فارغ۔۔۔

بول نیوز میں ملک بھر سے سو سے زائد نمائندے فارغ کردیئے گئے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ساتھ پچانوے نمائندوں کو گروپ سے ریموو کیا گیا۔ جس میں پنجاب سے چالیس نمائندے شامل ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ یہ وہ نمائندے تھے جو کم سے کم تین لاکھ روپے دے کر نمائندگی حاصل کرکے کام کررہے تھے ۔ نئے ڈین این نے کروڑوں کی اس کرپشن کا نوٹس لیا اور پیسے دے کر بھرتی ہونے والے نمائندوں پر کراس لگادیا جس کے بعد انہیں فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ، پپو کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں وہی پرانے نمائندے دوبارہ سے تعینات کئے گئے ہیں جو پیسے دے کر نمائندگی لینے والوں سے پہلے سے کام کررہے تھے۔۔ دوسری طرف پپو کا مزید کہنا ہے کہ بول کے مارننگ شو کا پرڈیوسر جس کے سر پر سوئچر ڈی این کا ہاتھ تھا ، جس کی وجہ سے پرڈیوسر صاحب کبھی خود کوئی کام نہیں کرتے تھے بلکہ اپنے حصے کا کام بھی ٹیم سے ہی کرایا کرتے تھے اور خود سارا دن سوئچر ڈی این کے آس پاس منڈلا کر جی حضوری میں لگے رہتے تھے۔نکریمنٹ بھی سب سے زیادہ خود کا لگوایا کرتے تھے دوسروں سے کام کروا کے خود اسکا کریڈٹ لینے کی وجہ سے پچھلی اور موجودہ  پوری ٹیم ان سے ناراض  تھی۔۔۔۔ اب مارننگ شو کے نئے اینکر نے جب یہ دیکھا کہ موصوف کی توجہ شو سے زیادہ ادھر اُدھر کے منجنوں میں ہے تو پہلے اینکر نے انہیں سمجھایا مگر انہوں نے اینکر کو نظر انداز کیا اینکر نے جب انکی شکایت سابق ڈی این سے کی تو وہ بھی ھاں، ھممم اچھا کہہ کر ٹال گئے۔۔۔ لہذا اینکر نے اب موجودہ ڈی این کو انکی کارکردگی بتائی جس کے بعد پروڈیوسر کو لائن حاضر کیا گیا اور ان سے اس پر وضاحت طلب کی گئی ھے۔جس کے بعد اب موصوف خود کو مظلوم ثابت کروانے کے چکر میں  ادارے میں غلط خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں