BOL Salary 45 Day Delay

بول میں تنخواہیں مزید تاخیر کا شکار

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول میں تنخواہوں کا بحران مزید بڑھ گیا ہے۔۔پپو کے مطابق بول کراچی میں ورکرز کو بتایاگیا ہے کہ اب تنخواہیں ہر ماہ پینتالیس دن کی تاخیر سے ملیں گے اور اگلے سال فروری تک تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کا امکان نہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہیڈآفس میں اپنے اپنے شعبوں کے ذمہ داران اشاروں کنایوں میں ورکرز کو اچھا آپشن اور سوئچ کرنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔۔ شعیب شیخ کی گرفتاری کے بعد بول والاز مزید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ تنخواہوں کا بیک لاک پہلے ہی تین ماہ سے زائد کا ہے، اور انٹرٹیمنٹ کے کیمرہ مینوں کو تو جنوری سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے ۔۔ کراچی ہیڈآفس سے لوئراسٹاف کی چھانٹیوں کا عمل بھی جاری ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں