بول اور ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ نے آج بولستان کے آڈٹیوریم میں بول والاز سے خطاب کیا۔۔ بول والاز کے لئے ان کے خطاب ایک زمانے میں موٹیویشن کا سبب بنتے تھے لیکن آج اکثریت ان کے خطاب کے بعد مایوس نظر آئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ شعیب صاحب نے کارکنوں کو تنخواہ کی کوئی تاریخ نہیں دی البتہ یہ کہہ دیا کہ پیر سے ایچ آر تنخواہوں کے لئے رابطے کرے گا۔۔ شعیب شیخ نے ڈاؤن سائزنگ کی جگہ رائٹ سائزنگ کا بھی اعلان کردیا یعنی اب بول میں باضابطہ برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا لیکن اسے ڈاؤن سائزنگ کی جگہ رائٹ سائزنگ کا نام دیا جائے گا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی تنخواہ نہیں روکی، لیکن کب ملے گی اس پر وہ کچھ نہ بولے۔۔ پپو کا کہنا ہے۔۔ دوہزار سولہ میں جیل سے رہائی کے بعد ستمبر میں اپنے پہلے خطاب میں اسی جگہ انہوں نے پہلے سے بھی زیادہ کا نعرہ بلند کیا تھا لیکن آج یہ نعرہ کہیں گم نظر آیا۔۔
بول میں رائٹ سائزنگ کا اعلان کردیاگیا۔۔
Facebook Comments