bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول پر کسٹم کا چھاپہ، دلچسپ انکشافات۔۔

بول نیوز کراچی ہیڈآفس میں گزشتہ دنوں کسٹم حکام کے چھاپے کے بعد بول انتظامیہ کا عجیب سا رویہ دیکھنے میں آیا، پپو کے مطابق بول انتظامیہ نے اپنے اینکرز، تجزیہ کاروں اور رپورٹرز کو کسٹم حکام کے چھاپے کی خبر نشر کرنے، اس پر پروگرام کرنے یا کسی بھی قسم کے تبصرے،تجزیئے یا بات کرنے سے روک دیا۔ نیوزروم کو سختی سے ہدایات کی گئی تھیں کہ کسٹم حکام کے چھاپے کو آزادی صحافت پر حملے سے جوڑا جائے اور اس کا اطلاق چھاپے کے دوران اسکرین پر دیکھنے میں بھی آیا۔۔کسٹم حکام یا چھاپے جیسے لفظ کے بلیٹن یا خبروں میں استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کسٹم حکام کے چھاپے کے بعد بول انتظامیہ کا خاص حصہ کہلائے جانے والے اہم افراد فوری طور پر انڈرگراؤنڈ ہوگئے، یہ لوگ صرف بول انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، انہیں بول انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ چند روز میں تمام معاملات طے ہوجائیں گے اور سب چیزیں معمول پر آجائیں گی تو آپ لوگ اپنی روپوشی ختم کرکے نارمل روٹین میں آجائیں۔ لیکن تب تک کوئی بھی سوائے مینجمنٹ کے کسی سے بھی رابطہ نہیں کر سکتا یہاں تک کے اپنی فیملی تک سے نہیں، پپو کے مطابق شعیب شیخ کی رہائی کی خبر آتے ہی ان لوگوں نے روپوشی ختم کردی اور دفتر پہنچ گئے ورنہ اس سے پہلے ان کا کوئی پتہ نہیں تھا۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک اینکر کی بیماری بھی اسی انڈرگراؤنڈ کی ایک شکل ہے، پپو کے مطابق اینکر نے بول انتظامیہ کے کہنے پر ایسا کیا ہے۔دوسری جانب  پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین کو آفیشل آف کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ سینیئر پروڈیوسر نے گروپ میں یہ میسج چلایاہے کہ جب تک شعیب شیخ کے کیس والا معاملہ ٹھنڈا نہیں ھوتا تب تک کوئی بھی چھٹی نہیں کرے گا۔ چھٹی کرنے والے کی خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پپو کےمطابق  ملازمین کو بونس کے نام پر جو لالی پاپ دیا گیا تھا اُس کا بھی پول کھل گیا، ملازمین سے جس نام نہاد بونس کا وعدہ کیا گیا تھا وہ بونس آر ایز اور اوپر کے لوگوں کے کھا جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، کیوں کہ ملازمین سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس بار تنخواہ کے ساتھ سب کو بونس ملے گا لیکن ایسا نہییں ھوا۔ ملازمین نے جب اپنے آر ایز سے شکوہ کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ حالات آپ کے سامنے ہیں ھم کچھ نہیں  کر سکتے، ملازمین نے اپنے آر ایز پر الزام لگایا ھے  کہ ہمارا بونس جو کیش کی شکل میں ہمیں ملنا تھا وہ ہمارے آر ایز کھا چکے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ عید پر تنخواہیں نہ ملنے کی جو خبر ہم پہلے ہی بریک کرچکے ہیں بول کے موجودہ حالات کے تناظر میں سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں