sahafi ke qatal ke khilaaf press club par ahtejaj

بول،پاکستان،نوائے وقت،جنگ میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی۔۔

پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر ابراہیم لکی، جنرل سیکرٹری خاوربیگ اور ایگزیکیٹیو  کونسل نے روزنامہ بول کے ایڈیٹر انچیف  عابد عبداللہ، روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، روزنامہ نوائے وقت، دی نیشن کی ایڈیٹر محترمہ رمیزہ مجید نظامی اور جنگ گروپ کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو تنخواہوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی  کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے  بارہ اکتوبر بروز بدھ چار بجے سہ پہر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔۔ اپنے ایک بیان میں پی یوجے کے صدر ابراہیم لکی، جنرل سیکرٹری خاور بیگ نے روزنامہ بول کے ایڈیٹر انچیف عابدعبداللہ کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول انتظامیہ نے متعدد بار تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بات چیت کی جس کے لئے ان کی درخواست پر واجب الادا بقایاجات کی فہرست بھی بھجوائی گئی تاکہ ادارے کے سابق ملازمین کو ادائیگی کا طریقہ کار طے ہوسکے لیکن بول انتظامیہ نے راہ فرار اختیار کی، روزنامہ پاکستان کے حوالے سے یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا کو اخلاقی درس دینے والے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی خود ملازمین کے حقوق دبائے بیٹھے ہیں، جہاں تین ماہ سے  ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی، روزنامہ نوائے وقت، دی نیش کی سربراہ رمیزہ مجید نظامی کی جانب سے سابق ملازمین کے واجبات ادانہ کرنے پر بھی شدید برہمی کا اظہارکیاگیا۔ جنگ گروپ کی انتظامیہ کے حوالے سے بیان میں کہاگیا کہ انہیں پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کردیں مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔۔پنجاب یونین آف جرنلٹس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا اداروں کی بے حسی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اس کے باوجود تنخواہیں اور واجبات ادا نہ ہوئے تو پھر مختلف آپشن پر غور کے لئے دیگر صحافی تنظیموں سے مزید مشاورت کے بعد فائنل حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گاجو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں